ایکنا نیوز- روزنامہ«کپنهگن پست»، کے مطابق پاکستانی نژاد عمران فراست کی مدد سے ڈنمارک کے لارس هگارد،جو اس سے پہلے ۲۰۰۰۶ میں توہین آمیز کارٹون بنا چکا ہے اور یورپ میں آزادی بیان کمیٹی کے سربراہ هانس ارلینگ جنسن جیسے افراد کے تعاون سے «عایشه و محمد [ص] نامی انیمیشن فلم بنائی گئی ہے جسمیں آنحضرت (ص) کی توہین کی گئی ہے ۔
حضرت محمد [ص] کی زندگی پر مبنی فلم میں آنحضرت کی عایشہ سے شادی کو بری طرح اور توہین آمیز انداز میں پیش کیا گیا ہے
گذشتہ دنوں یہ فلم بعض یورپی ممالک میں ریلیزکی گئی ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے اعتراض سامنے نہیں آیا ہے ۔لارس هگارد در نے تبلیغاتی مہم میں کہا ہے کہ ہم یورپ میں ہمیشہ اسلامی دہشت گردوں کے حوالے سے خوف میں مبتلا رہتے ہیں اور اسکی وجہ سے اظھار خیال کی آزادی سلب ہو جاتی ہے۔