غزہ پر بمباری ، مراکش میں نوجوان نے یہودی عالم کی پٹائی کردی

IQNA

غزہ پر بمباری ، مراکش میں نوجوان نے یہودی عالم کی پٹائی کردی

14:49 - July 14, 2014
خبر کا کوڈ: 1429671
بین الاقوامی گروپ:غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں مراکش میں ایک نوجوان نے ملک کے دوسرے بڑے شہر کاسا بلانکا میں مقیم یہودی معلم وعالم (ربی) کی پٹائی کردی ۔

ایکنا نیوز-پاکستان نیوز-مراکو(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں مراکش میں ایک نوجوان نے ملک کے دوسرے بڑے شہر کاسا بلانکا میں مقیم یہودی معلم وعالم (ربی) کی پٹائی کردی ۔
مراکش کے ایک مقامی ہفت روزے نے اپنی ویب سائٹ پرلکھا کہ ربی موشے اوہایان پراس وقت اچانک حملہ کردیاگیاجب وہ اپنے صومعے کی جانب جارہا تھا۔اس ربی کو نامعلوم حملہ آور نے راہ چلتے روک کر پوچھاکہ کیا آپ یہودی ہیں؟پتا ہے اسرائیلی فوج ہمارے بھائیوں کے ساتھ کیا کررہی ہے؟اور پھر یہودی ربی کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ربی کا کہنا ہے کہ حملہ آور اس کو مکے مارتا رہا تھا،وہ زمین پر گر گیا اور بے ہوش ہوگیا تھا۔یہودی ربی نے پولیس کے ہاں نامعلوم حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے جبکہ پٹنے والے ربی کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس کی تین پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔
یہودی ربی پر حملے کا یہ واقعہ کاسابلانکا میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے مراکشی شہریوں کے مظاہرے سے چند گھنٹے قبل پیش آیا تاہم مراکشی حکام نے فوری طور پر اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

122814

نظرات بینندگان
captcha