ایکنا نیوز- تہران میں حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ یوم قدس پر ایران میں عوام دنیا بھر کے ملسلمانوں کے ساتھ ہم آواز اور یکجا احتجاج کرکے پیغام وحدت اور اسرائیل سے مقابلے کی دعوت دیتی ہے
انہوں نے کہا کہ امام خمینی(ره) نے اس دن کا اعلان کرکے اتحاد اور مسئلہ فلسطین کی اہمیت اجاگر کی ہے
کیونکہ یہ عالم اسلام کا ایک اہم مسئلہ ہے ۔
قدومی نے کہا : اس سال صیھونی ظلم تمام حدیں پار کر چکا ہے اور فلسطینی عوام بھی آج دیکھنا چاہتے ہیں کہ دیگر ممالک کے مسلمان عوام کسطرح ان سے ہمدردی اور یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔
فلسطین اور قدس کی حمایت میں اتحاد کا مظاہرہ
حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوم قدس بہترین موقع ہے کہ مسلمان اس دن اتحاد کا مظاہرہ کریں اور اسلامی کانفرنس اور عرب لیگ سمیت ملت مسلمہ کو بھی ملکر صیھونی مظالم کو روکنے اور عالم اسلام کی وحدت کے لئے کوشش کرنی چاہئیے۔
قدومی نے کہا کہ اس وقت صیھونی رژیم حماس، عزالدین قسام اور«سرایا القدس» فورس کی مزاحمت اور مقابلے کی وجہ سے خوف زدہ اور سہما ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اور عرب لیگ کی مذمت اور بیانات کافی نہیں ۔ اسوقت ان مظالم کو روکنے کی لئے عملی اقدامات اور لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔
قدومی نے کہا کہ عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور صیھونی مظالم کے حوالے سے ضروری ہے کہ اسلامی ممالک سیاسی،ثقافتی ،میڈیا اور سفارتی زرائع کو بھرپور انداز میں استعمال کریں اور فلسطین کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہر طبقے پر چاہے وہ عالم دین ہے یا ڈاکٹر،انجنیر ہے یا دانشور سب پر لازم ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کریں اورا اسرائیلی مظالم سے آگاہ رہنا چاہئیے ۔