بین الاقوامی گروپ:شام میں داعش کے جنگجوئوں اورکردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں میں جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف سے 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

دریں اثنا باغیوں نے دیر الزور میں کئی چیک پوسٹس بنا لیں، ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک بیلجیئن شہری سمیت 5 باغی ہلاک ہوگئے، اے ایف پی کے مطابق داعش کے جنگجوئوں نے دیر الزور میں خواتین کے بے پردہ گھر سے باہر نکلنے اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی، داعش نے دوشیزاؤں اور بیوہ خواتین کیلیے شادی دفتر کھول لیا ہے اور ان کو پیشکش کی ہے کہ وہ اس کے جنگجوؤں کے ساتھ بیاہ کر سکتی ہیں۔