بین الاقوامی گروپ:انصاف ضرور ہوگا، اسرائیل سے ظلم کا حساب لیا جائیگا، رجب طیب اردگان

دیگر ذرائع کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر ترک وزیراعظم جذباتی ہوگئے۔ کہتے ہیں اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کے خون میں غرق ہوجائے گا۔ اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف ترکی کے شہر استنبول میں بڑا احتجاج ہوا، احتجاجی ریلی سے خطاب میں ترک وزیراعظم رجب اردگان نے کہا کہ اسرائیل سے ظلم کا حساب لیا جائے گا، انصاف ضرور ہوگا۔ ترک وزیراعظم نے اسرائیل پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی ماوٴں کو قتل کر رہے ہیں، تاکہ وہ فلسطینیوں کی نسل کو جنم نہ دے سکیں۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے مظالم روکے جائیں۔