
ایکنا نیوز-شفقنا-شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادارکے مصداق ،قطر میں رہائش پذیر مصری مفتی اور اخوان المسلمین کے معنوی باپ شیخ یوسف قرضاوی نے اپنے امریکی اور اسرائیلی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے اسرا ئیل کے ساتھ جنگ کو حرام قرار دیا ہے جبکہ شام کے صدر بشار اسد اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ جنگ کرنے کو جائز قراردیا ہے۔ قرضاوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ حرام ہے اور مسلمانوں کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور شام کے صدر بشار اسد کے خلاف لڑنا چاہیے۔ ادھر مصری علماء نے قرضاوی کے فتوے کو امریکی اسرائیلی سازش قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے اور قرضاوی کو امریکی اور اسرائیلی مفتی قراردیا ہے۔ مصری علماء کا کہنا ہے کہ قرضاوی کا فتوی عالم اسلام میں فتنہ برپا کرنے کی ایک مذموم سازش ہے۔