
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Swazi Observer» کے مطابق چند سال پہلے«ازولوینی» شہر میں صرف ایک مسجد تھی لیکن آج اس شہر کے مختلف حصوں میں مسجد دیکھی جاسکتی ہے
آج مختلف شہروں جیسے ازولوینی، مبابانه، مانزینی اور تقریباً اکثر شہروں میں مساجد تعمیر ہوچکی ہیں
روزنامہ سوازیلندی کے مطابق اگرچہ کنفرم تعداد معلوم نہیں لیکن یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ اس ملک کے سینکڑوں افراد اسلام قبول کر چکے ہیں
مختلف سروے میں بھی اسلام تیزی سے پھیلنے کی خبروں کی تائید ہوتی ہے۔
سوازیلنڈ میں جدید ترین مسجد مانزینی شہر میں تعمیر کی گئی ہے جو اس علاقے میں بہت شہرت اختیار کر چکی ہے ۔
رمضان المبارک میں ملک بھر کی مساجد میں رونق رہی ہے ۔
سوازیلنڈ جنوبی افریقہ اور موزمبیق کے درمیان واقع ہے اور اس ملک کی آبادی ایک ملین اور دو لاکھ پر مشتمل ہے ۔
1439530