ایکنا نیوز- بچوں کے من پسند کارٹونز میں کیا پیغامات چھپے ہوتے ہیں ۔ ان کارٹونز کے پیچھے کیا سازشیں کارفرما ہیں ۔ ان پروگراموں کے زریعے کس طرح سے اسلامی تہذیب و ثقافت کو مغربی سانچوں میں ڈھالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں ؟؟؟
ان تمام سوالوں کے جوابات اور حقائق سے آگاہی کے لیے قم سے آئے استاد ہادی شوکت طلباء کو لیکچر دیں گے۔
کوئٹہ علمدار روڑ میں واقع مسجد خاتم الانبیاء میں کل بروز ہفتہ سہ پہر 4:30 کو ورکشاپ منعقد ہوگا جسمیں طلباء کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ورکشاپ تین گھنٹے پر مشتمل ہوگا اور اسمیں داخلہ فری ہے ۔