بین الاقوامی گروپ: دلچسپ تاریخی فلم «اصحاب کهف» تنزانیہ کے کوالٹی سنٹر سینما ہال میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں نمایش کے لیے پیش کی گئی

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق تنزانیہ میں ایرانی رایزنی مرکز کے تعاون سے دارالسلام میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں اس دلچسپ تاریخی فلم کی نمایش کی گئی ہے
مذکورہ اسلامی اور تاریخی فلم جسمیں عیسائیت کی تاریخ پر بھی اشارات اور نکات موجود ہیں عوام کے علاوہ چین ، کوریا،ویتنام،جاپان،فلسطین اور تنزانیہ کے نمایندوں کی جانب سے سراہا گیا
قابل ذکر ہے کہ اس فلم کی نمائش سے پہلے ایران کی علمی اور ثقافتی ترقی پر مبنی ڈکومنٹری فلم کی نمائش بھی کی گئی ۔