سعودی عرب بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا پہلا دن/ پچیس قاریوں میں مقابلہ

IQNA

سعودی عرب بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا پہلا دن/ پچیس قاریوں میں مقابلہ

20:00 - November 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1473951
بین الاقوامی گروپ: چھتیسویں قرآنی مقابلوں کے پہلے دن تلاوت ، حفظ اور تفسیر کے شعبوں میں صبح اور شام کے اوقات میں مقابلے منعقد کیے گئے

ایکنا نیوز- الیکڑونک اخبار سعودی الوطن کے مطابق مقابلوں کے پہلے دن صبح کے اوقات میں بحرین، چاڈ، گامبیا، پاکستان، لیبیا، مراکش، نایجیریا، کیمرون، موریتانیہ، فیلپائن اور الجزائر کے نمائندوں میں مقابلے منعقد ہوئے
رپورٹ کے مطابق عصر کے وقت بھی مقابلے منعقد ہوئے جنمیں تیونس، انڈونیشیاء، سینیگال، ایکواڈور، تاجیکستان، فیلپائن، رئونیون، نایجیریه، کیمرون، میانمار، بحرین، بوسنیا اور جنوبی افریقہ کے قاری اور حافظ شریک تھے.
مقابلے آٹھ دن تک جاری رہیں گے جنمیں ۵۹ ممالک سے ۱۳۸ نمائندے شریک ہیں
بین الاقوامی مقابلوں میں حفظ،قرآت، تجوید، حسن ادائیگی،معانی اور تفسیر کے شعبے شامل ہیں۔ ان میں غیر ملکی قاریوں کے لیے علیحدہ شعبے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

1473666

نظرات بینندگان
captcha