عراقی عوام آپس میں اتحاد قائم کریں: آیت اللہ سیستانی

IQNA

عراقی عوام آپس میں اتحاد قائم کریں: آیت اللہ سیستانی

20:13 - November 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1473952
بین الاقوامی گروپ:آیۃ اللہ سیستانی نے عراق کی مختلف جماعتوں سمیت تمام عراقیوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق عراق کے نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ سیستانی نے عراق کی مختلف جماعتوں سمیت تمام عراقیوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق کے پارلیمانی اسپیکر سلیم الجبوری نے اتوار کے روز مقدس شہر نجف اشرف میں عراق کے نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ سیستانی سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ آیۃ اللہ سیستانی نے عراق کی مختلف جماعتوں سمیت تمام عراقیوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت بغداد کی جانب سے مختلف اداروں میں کرپشن کے خلاف مہم کی ضرورت پر بھی تاکید کی ہے۔ عراق کے پارلیمانی اسپیکر سلیم الجبوری نے کہا کہ مرجع تقلید آیۃ اللہ سیستانی نے عراق میں کرپشن کے وجود کو پورے ملک کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔اس سے قبل گذشتہ ہفتے عراق کے صدر فواد معصوم نے بھی مقدس شہر نجف اشرف میں نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ سیستانی سے ملاقات کی تھی۔

61170

ٹیگس: عراق ، سیستانی ، وحدت
نظرات بینندگان
captcha