آستانہ مقدس رضوی كے اسلامی تحقيقی سينٹر نے ۷۰ لاكھ كتابیں چھاپیں-

IQNA

حجۃ الاسلام علی اكبر الہی:

آستانہ مقدس رضوی كے اسلامی تحقيقی سينٹر نے ۷۰ لاكھ كتابیں چھاپیں-

9:17 - October 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1502319
فكر ونظر گروپ:آستانہ مقدس رضویہ كے زير اھتمام اسلامی تحقيقی سينٹر نے قرآنی ،دينی ،ساﺋنسی اور ثقافتی موضوعات پر ۷۰ لاكھ سے زيادہ كتابیں نشر كیں -
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے صوبہ خراسان سينٹر كی رپورٹ كے مطابق، اسلامی تحقيقی سينٹر كے سربراہ حجۃ الاسلام علی اكبر الہی نے ايك پريس كانفرنس میں كہا: ۹۴۲ عناوين پر مشتمل كتابوں كا پہلا يا دوسرا ایڈيشن اس ادارہ كی طرف سے چھاپا اور منشتر كيا گيا ہے-
انہوں نے كہا:ہم نے ۴۴ لاكھ ۶۵ ہزار كتابوں كا پہلا ایڈيشن اور بقیہ كا دوسرا ایڈيشن چاپا جن میں سے ۱۲۰ موضوعات بچوں اور جوانوں كے ساتھ خاص ہیں-
انہوں نے مزيد كہا :اس سال كے پہلے مہينے میں۴۳ موضوعات پر ۸۳ جلد كتابیں شائع كی ﮔﺋیں –
خراسانی نے كہا : آستانہ مقدس رضویہ كے زير نظر اس اسلامی تحقيقی سينٹر میں تاليف ،ترجمہ ،تصحيح اور تحقيق كا كام ہوتا ہے اور مذہبی واسلامی روايات پر مشتمل كتابوں كی تدوين اور اشاعت اس كا بنيادی مقصد ہے-
نظرات بینندگان
captcha