ملاﺋشيا كے وزير اعظم: امت اسلامی كی توسيع قرآنی تعليمات كی مرہون منت ہے-

IQNA

احمد عبد اللہ بداوی :

ملاﺋشيا كے وزير اعظم: امت اسلامی كی توسيع قرآنی تعليمات كی مرہون منت ہے-

9:19 - October 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1502320
بين الاقوامی گروپ: ملاﺋشيا كے وزير اعظم نے امت اسلامی كی توسيع اور ترقی كو قرآنی تعليمات كا مرہون منت قرار ديا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا اور برناما كے نقل كے مطابق –ملاﺋشيا كے وزير اعظم احمد عبد اللہ بداوی نے مسجد ٫٫الجمال البلاوی٬٬ میں تقرير كرتے ہوۓ كہا:اسلامی ممالك، تعليمات قرآن كو اساس اور اسلامی تمدن كے سنہری دور كو اپنے لیے مشعل راہ بناكر ترقی كرسكتے ہیں-
انہوں نےمزيد كہا:مسلمانوں میں ساﺋنس اور ٹيكنالوجی كے ميدان میں ترقی كرنے كی صلاحيت موجود ہے اور وہ اپنے عقاﺋد پر كاربند رہ كر دوسری قوموں سے آگے بڑھ سكتے ہیں-
قرآن كريم سے مسلمان دانشوروں كا مستفيد ہونا اسلامی تمدن كو باشكوہ اور دوسروں سے ممتاز كرسكتا ہے-
نظرات بینندگان
captcha