ڈنمارك كی عدالت نے پيغمبراسلامۖ كی توھين كرنے والے اخبار كو بری كرديا-

IQNA

ڈنمارك كی عدالت نے پيغمبراسلامۖ كی توھين كرنے والے اخبار كو بری كرديا-

6:38 - October 29, 2006
خبر کا کوڈ: 1505042
بين الاقوامی گروپ: ٫٫جيلا ند بوسٹن ٬٬نامی اخبار نے پيغمبراسلامۖ كے كارٹون كو چھاپ كر آنحضرتۖ كی شان میں گستاخی كی تھی –ڈنمارك كی عدالت نے كچھ دن شور مچانے كے بعد اسے بری كرديا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ڈنمارك عدالت كے جج نے مقدمے كی سماعت كے بعد كہا اس اخبار میں چھپنے والے كارٹون ،توھين آميز نہیں تھے-اور ان سے اسلام اور مسلمانوں كی توھين كا كوئی ارادہ بھی نہیں كيا گيا تھا-
جب كہ ڈنمارك كی سات اسلامی كونسلوں نے اعلان كيا ہے كہ جيلاند بوسٹن ٬٬ نامی اخبار میں چھپنے والا كارٹون اسلام كی توھين كے علاوہ كچھ بھی نہیں ہے اور ڈنمارك عدالت اس جسارت پر تنگ نظری سے كام لے رہی ہے –
مدعی كے ترجمان :قاسم سعيد احمد نے كہا كہ ڈنمارك كی عدالت نے اس اخبار كو بری كركے اسلام كی توھين كی قانونی اجازت دے دی ہے-
نظرات بینندگان
captcha