حجۃ الاسلام والمسلين بی آزار شيرازی نے كہا:اسلامی تہذيب كے درميان تفرقہ ايجاد كرنا امريكہ كی ديرينہ آرزو ہےـ

IQNA

حجۃ الاسلام والمسلين بی آزار شيرازی نے كہا:اسلامی تہذيب كے درميان تفرقہ ايجاد كرنا امريكہ كی ديرينہ آرزو ہےـ

12:44 - November 13, 2006
خبر کا کوڈ: 1508079
اعزازی خبر نگار گروپ: مسلمانوں كے درميان اختلاف پيدا كرنا امريكہ كی ديرينہ آرزو ہے اس لئے كہ جب تك مسلمان آپس میں متحد رہیں گے امريكہ انھیں شكست نہیں دے سكتاـ

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كے اعزازی نمائندے كی رپورٹ كے مطابق ـ
تقريب بين مذاہب يونيورسٹی كے مدير جناب حجۃ الاسلام بی آزار شيرازی نے مدرسہ حجتیہ میں ايك علمی نشست كو خطا ب كرتے ہوئے كہا كہ اسلام كی بنياد ،وحدت، اتحاد، اور يكجہتی پر ہےـ
جناب بی آزار شيرازی نے كہا كہ پيغمبر اسلام (ص)نے مدينہ میں حكومت كی تشكيل كے بعدجو پہلا قدم اٹھايا وہ امت واحدہ پر مبنی تھاـ
انھوں نے كہا كہ اگر حضرت علی (ع) نے اپنے زمانے میں وحدت اور اتحاد كا خيال نہ كيا ہوتا تو مسلمانوں كو اتنی فتوحات نصيب نہ ہوتیں ـ
يونيورسٹی كے مدير نے كہا كہ امريكہ اور اسرائيل كی خواہش یہ ہے كہ اسلامی فرقوں كے درميان اختلاف ايجاد كر كے انھیں ايك دوسرے كی تكفير پر آمادہ كر ديا جائےـ
اس لئے كہ امريكہ یہ جانتا ہے كہ جب تك مسلمان متحد رہیں گے انھیں شكست نہیں دی جا سكتی ـ
نظرات بینندگان
captcha