اس كتاب میں پيغمبر اعظم كے موضوعات پر كپميوٹر كے مختلف چينلز اور اسی طرح پيغمبر اور اھل بيت ۜ كے بارے میں ويب ساﺋیٹ كی راھنمائی شامل ہے –اس كتاب كے نشر كرنے كا انگيزہ لوگوں كا پيغمبر ۖ اور اھل بيت ۜ كی زندگی كے مختلف گوشوں كو جاننے كا شوق اور انٹر نیٹ پر ان ھستيوں كے بارے میں معارف كے ايك سمندر كا موجود ہونا ہے اور اس قسم كی كتاب كا حوزہ علمیہ میں عدم دستيابی بتايا گيا ہے-
ناشر كے بقول اس كتاب میں حتی المقدور كوشش كی گئی ہے كہ مطالب كو انتہائی آسان اسلوب میں بيان كيا جاۓ تاكہ كمپيوٹر اور انٹر نیٹ كی ابتدائی معلومات ركھنے والا شخص بھی اس سے مستفيد ہوسكے ،ناشر كے بقول اس كتاب سے نوجوان ،طلباء ،اور دينی طلبہ يكساں مستفيد ہوں گے كتاب كی تعداد پانچ ہزار اور قيمت ۱۰۰ روپے ہے-