ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے اسلام آن لاﺋن سے نقل كيا ہے كہ آسٹريا كے دينی امور كے ثقافتی اتحاد كے كميشن كے سربراہ (عمرال راوی) نے كہا:ايك سوچی سمجھی سازش كے تحت مسلمانوں كے قبرستان كو خراب كيا گيا ہے-
انہوں نے اس مطلب كی طرف كہ یہ پہلی مرتبہ نہیں كہ مسلمانوں كے قبرستان كو خراب كيا گيا ہے ،اشارہ كرتے ہوۓ كہا:یہ كام مسلمان معاشرہ كے خلاف بے جا تعصب كی حكايت كرتا ہے جو آسٹريا كے عوام كے ساتھ تعلقات ايجاد كرنے كی كوشش میں ہے-
راوی نے اس كام میں آسٹريا كے شدت پسند گروپوں كے ہاتھ كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا:انتہائی افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ شدت پسند گرپوں كے برسر اقتدار آنے كی وجہ سے ،آسٹريا كے معاشرہ میں اسلام مخالف لہر میں مزيد اضافہ ہو رہا ہے-
یہوديوں كی كونسل نے بھی مسلمانوں كے قبرستان كو خراب كرنے كی مذمت كرتے ہوۓ اسے آسٹريا كے معاشرہ میں شدت پسندی كے فروغ كا باعث قرار ديا –سنہ ۱۹۱۲ ء سے اسلام ،كيتھولك عيساﺋيوں كے بعد ،آسٹريا كا دوسرا مذھب ہے اور آسٹريا كی آٹھ ملين آبادی میں سے ۴ لاكھ مسلمان ہیں-