اسلامی تہذيب و تمدن اور علوم كی وسعت میں خواتين كا كردار ٬كے نام سے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد-

IQNA

اسلامی تہذيب و تمدن اور علوم كی وسعت میں خواتين كا كردار ٬كے نام سے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد-

12:00 - December 06, 2006
خبر کا کوڈ: 1512565
اعزازی گروپ /شعبان علی قانعی اردكانی :كی رپورٹ كے مطابق ٫٫اسلامی تہذيب و تمدن اور علوم كی وسعت میں خواتين كا كردار نامی بين الاقوامی سيمينار ۱۱ دسمبر سے ۱۳ دسمبر تك اصفہان میں منعقد ہو رہا ہے-

ايكنا كے اعزازی نامہ نگار نے پژوھہ دين ، ساﺋیٹ سے نقل كيا ہے كہ اصفہان يونيورسٹی كے خواتين سے متعلق تحقيقاتی اور مطالعاتی مركز ،ادارہ تبليغات اسلامی كے تعليمی اور تحقيقی شعبہ ،الزھراء يونيورسٹی ،اصفہان گورنر ہاٶس ،تہران يونيورسٹی ،دفتر تبليغات اسلامی ثقافت انقلاب كی اعلی كونسل اور پوليس كے تعاون سے ٫٫اسلامی تہذيب و تمدن اور علوم میں خواتين كا كردار ٬٬ كے نام سے اصفہان میں ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے-
اس سيمينار میں مندرجہ ذيل موضوعات كے بارے میں گفتگو ہوگی-
اسلامی تہذيب و تمدن ،وسعت اور معاشرہ سے آگاہی كی يكسانيت ، خاتون اور خاندان معرفت دينی كی نظر میں ،خاتون ،خصوصيات ،نفسياتی تبديلياں اور نقصانات ،مروجہ علوم اور فنون كی ترقی میں مسلمان خواتين كا كردار ،اسلامی تمدن اور تاريخ میں عورت كا مقام ،ھنر اور اسلامی ادبيات ،اسلامی نظام میں خواتين كے حقوق اور ذمہ دارياں-

نظرات بینندگان
captcha