اسوہ پبلشرز كے سربراہ غلام رضا ملكی نےايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس كتاب كے علاوہ الغدير، پيغمبر اعظم كی زندگی كے آخری خطبہ كی شرح سخنان امام حسين ۜ ،سيری در سيرہ عملی علامہ طباطبائی اور دوسری كتب جو رواں سال كے آخر تك شائع كی جائیں گی-
انہوں نے حال ہی میں اس ادارے كی طرف سے چھپنے والی كتاب قرآن شرح آيات منتخب كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ اس میں آيات كے شان نزول پر بحث كی گئی ہے-
انہوں نے آخر میں كہا كہ عنقريب قرآن مجيد كہ جس كا ترجمہ حسين استاد روئی نے كيا ہے چاپ كيا جاۓ گا-