ڈنمارك كے وزير اعظم نے ڈنمارك كے باشندوں كو اسلامی مقدسات كی توھين كے رد عمل میں ثابت قدم رہنے پر خراج تحسين پيش كيا ہے-

IQNA

ڈنمارك كے وزير اعظم نے ڈنمارك كے باشندوں كو اسلامی مقدسات كی توھين كے رد عمل میں ثابت قدم رہنے پر خراج تحسين پيش كيا ہے-

13:05 - January 05, 2007
خبر کا کوڈ: 1517639
بين الاقوامی گروپ: ڈنمارك كے وزير اعظم نے پيغمبر اسلامۖ كی شان میں گستاخی كرنے كو آزادی بيان كا نام ديا اور عوام كو اس راہ میں ڈٹ جانے پر خراج تحسين پيش كيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ايسوسی ایٹڈ پريس كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈنمارك كے وزير اعظم آندرس راسموس نے اپنے سالانہ خطاب میں عوام كو آزادی بيان كے مقابلے میں سر تسليم خم نہ كرنے پر خراج عقيدت پيش كيا ہے اور كيا كہ ہمنے ڈنمارك كے سفارت خانوں اور پرچم كو نذر آتش ہوتے ہوۓ ديكھا ہے ليكن وحدت ملی كی بدولت و سخت ترين دن اب ختم ہو گۓ ہیں اور اب ہم دنيا بھر میں عزت و احترام كی نگاہ سے ديكھے جاتے ہیں اس لیے كہ ہم نے آزادی بيان كا دفاع كيا ہے-
واضح رہے كہ گذشتہ سال كے ابتداء میں ڈنماركی اخبار نے پيغمبر اسلام كی توھين آميز خاكوں كی اشاعت كی تھی-

نظرات بینندگان
captcha