عالم اسلام اور امريكہ میں موجود اختلافات كی خليج كو ختم كرنے كے لیے قطر میں اجلاس -

IQNA

عالم اسلام اور امريكہ میں موجود اختلافات كی خليج كو ختم كرنے كے لیے قطر میں اجلاس -

10:52 - February 18, 2007
خبر کا کوڈ: 1526786
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ فروری كو چند امريكی سياستمدار اور مسلم راہنماوں كی شركت سے قطر میں عالم اسلام اور امريكہ میں پائی جانے والے اختلافات كی خليج كو ختم كرنے كے لیے مختلف طريقوں پر غور و فكر كيا جاۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے گلف نيوز كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تين روزہ اجلاس میں قطر كے نائب وزير اعظم شيخ حمدبن جاسم بن جبير الثانی ٬عراق میں سابق امريكی سفير زلمای خليل زادے ٬سلامتی كونسل میں صدر بش كا نمائندہ ،عرب ليگ كے جنرل سيكرٹری عمر موسی اور زيد ابو عمر فلسطينی نمائندہ خطاب كریں گے-
اس اجلاس میں عالم اسلام اور امريكہ میں مختلف شعبوں میں اتحاد منجملہ سياست ٬تجارت ٬علم ،ہنر پر تبادلہ خيال كيا جاۓ گا اجلاس كےمندوبين عالم اسلام اور امريكہ میں پائی جانے والے اختلافات كی خليج كو ختم كرنے كے لیے مختلف طريقوں پر بھی غور و حوض كریں گے-
نظرات بینندگان
captcha