ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے آئی بی اين لائيو كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بنگلور پوليس نے چھاپہ مار كر ايك قرآن مجيد جو كہ ۴۰۰ سال پرانا ہے كو اپنی تحويل میں لے ليا ہے اس قرآنمجيد كا وزن ۱۳ كلو گرام ہے اور مخصوص دھات سے بنايا گيا ہے جو اسے جلنے سے بچاتی ہے واضح رہے كہ یہ قرآن مختلف خطوں میں لكھا گيا ہے-
یہ قرآن مجيد ايك ۴۴ سالہ شخص كے پاس تھا جو كہ اسے بيچنے كا ارادہ ركھتا تھا پوليس مزيد تحقيق كر رہی ہے-