كرم ايجنسی :متحارب قبائل كيخلاف سكيورٹی فورسز كی كارروائی شروع،ہلاك شدگان كی تعداد80 ہوگئی

IQNA

كرم ايجنسی :متحارب قبائل كيخلاف سكيورٹی فورسز كی كارروائی شروع،ہلاك شدگان كی تعداد80 ہوگئی

9:57 - April 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1535386
بين الاقوامی گروپ :كرم ايجنسی كے صدر مقام پارا چنار میں صدو اور بوشير میں سيكورٹی فورسز نے متحارب قبائل كيخلاف كارروائی شروع كردی ہے۔جبكہ مختلف علاقوں میں جھڑپیں بند كرانے كيلئے قبائلی عمائدين اور متحارب قبائل كے درميان مذاكرات ہورہے ہیں۔


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جنگ نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كه



كرم ايجنسی كے صدر مقام پارا چنار میں صدو اور بوشير میں سيكورٹی فورسز نے متحارب قبائل كيخلاف كارروائی شروع كردی ہے۔جبكہ مختلف علاقوں میں جھڑپیں بند كرانے كيلئے قبائلی عمائدين اور متحارب قبائل كے درميان مذاكرات ہورہے ہیں۔جبكہ جھڑپوں میں ہلاك شدگان كی تعداد80ہوگئی ہے۔علاقے میں كرفيو جاری ہے جبكہ فائرنگ كا سلسلہ بند ہو گيا ہے۔ علاقے میں شروع ہونيوالی لڑائی اب قريبی دیہات تك پھيل گئی ہے جس میں فريقين ايك دوسرے كے خلاف بھاری ہتھيار استعمال كررہے ہیں۔ اطلاعات كے مطابق صدہ میں 4 افراد ہلاك اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھر پولیٹيكل انتظامیہ نے جرگوں كے ذريعے جنگ بندی كی كوششیں بھی تيز كردی ہیں تاہم خبردار كياگياہے كہ اگر جھڑپوں كا سلسلہ بند نہ ہوا تو علاقے میں فوجی كارروائی كی جائيگی۔ كرفيو سے عوام كو شديد مشكلات كا سامنا ہے۔ كرم ايجنسی كے صدر مقام پارا چنار میں تيسرے روز بھی كرفيو جاری رہا تاہم اسكے باوجود علاقے میں فريقين كے مابين جھڑپیں جاری ہیں۔ پولیٹيكل حكام كا كہنا ہے كہ جرگوں كے ذريعے جنگ بندی كی كوششیں كی جارہی ہیں اور ناكامی پر فوجی كارروائی كی جائيگی۔ پارا چنار شہر میں اب تك كرفيو میں نرمی كا فيصلہ نہیں كياگيا۔ كرم ايجنسی كے علاقے تيوار تريمنگل‘ سدا بالسخيل‘ پارا چمكنی‘ كرمہ‘ گلشيرا‘ مالی خيل كے علاوہ قريبی دیہات میں بھی جھڑپوں كی اطلاعات مل رہی ہیں اور فريقين ايك دوسرے كيخلاف بھاری اور خود كار ہتھيار استعمال كررہے ہیں۔ ادھر پولیٹيكل ايجنٹ صاحبزادہ محمد انيس نے كہا كہ اب تك كی جھڑپوں میں 15 افراد ہلاك اور 53 زخمی ہوئے ہیں تاہم آزاد ذرائع كا كہنا ہے كہ ان جھڑپوں میں 50 افراد ہلاك ہوچكے ہیں۔ عينی شاہدين كا كہنا ہے كہ اس لڑائی میں مارٹر گنوں‘ راكٹ لانچرز كا آزادانہ استعمال كيا جارہاہے۔ علاوہ ازیں پارا چنار میں كرفيو كے باعث فوجی دستے گشت كرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انتظامیہ كا كہنا ہے كہ حالات مكمل طور پر كنٹرول میں ہیں۔صدہ كرم ايجنسی سے نمائندہ جنگ كے مطابق گزشتہ 20 گھنٹے سے تقريباً 600 ميزائل صدہ پر داغے گئے جس كے نتيجے میں اب تك 4 افراد ہلاك اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔جيو ٹی وی كے مطابق كرم ايجنسی كے علاقے صدو اور بوشير میں سيكورٹی فورسز نے متحارب قبائل كيخلاف كارروائی شروع كردی ہے۔جبكہ مختلف علاقوں میں جھڑپیں بند كرنے كيلئے قبائلی عمائدين اور متحارب قبائل كے درميان مذاكرات ہورہے ہیں

نظرات بینندگان
captcha