ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ايكنا نے جنگ نيوز كے حوالے سے لكھاھے كہ
ايران كے صدر محمود احمدی نژاد نے امريكا كے صدر بش كو علاقائی اور بين الاقوامی امور پر براہ راست بات چيت كی پيشكش كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ امريكا ايران كے ایٹمی پروگرام كے باعث اس كے خلاف فوجی كارروائی نہیں كرے گا ۔ايران كے سركاری ٹی وی كے مطابق ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ وہ امريكا كے صدر بش سے علاقائی اور بين الاقوامی امور پر براہ راست بات چيت كے لیے تيار ہیں۔انھوں نے كہا كہ دونوں رہ نماؤں كے درميان ملاقات میڈيا كی موجودگی میں ہونی چاہيئے ۔ايرانی صدر نے خيال ظاہر كيا ہے كہ تہران كے ایٹمی پروگرام كے باعث امريكا كی جانب سے ايران پر حملہ ممكن نہیں ہے ۔ ان كا كہنا تھا كہ ايران كا ایٹمی معاملہ حل كرنے كے لیے تہران كی ایٹمی تنصيبات پر حملہ كسی صورت مناسب اقدام نہیں ہوگا ۔ايرانی صدر نے واضح كيا كہ طاقت كے زور پر اپنے مقاصدپورے كرنے والے یہ جان لیں وہ كسی صورت كامياب نہیں ہوں گے ۔انھوں نے كہا كہ اگر يورپی يونين ايران كے ایٹمی معاملہ كے حل میں كردار ادا كرنا چاہتا ہے تو امريكا كی زبان بولنے كے بجائے آزادانہ طور پر اقدام كرے ۔