ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے النسيج خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ كانفرنس تجارت اسلامی اور اسلامی بينك كے تعاون سے منعقد كی جا رہی ہے جس میں ملائشيا كے وزير اعظم عبد اللہ احمد بدوی بھی شريك ہوں گے –
اس كانفرنس میں شريك ہونے والی نماياں شخصيات میں سے پاكستان كے وزير اعظم شوكت عزيز اور انڈونيشيا كے صدر ہوں گے جو مختلف اقتصادی عناوين پر گفتگو كریں گے –