سعودی عرب :قرآن كو آسان طريقے سے حفظ كرنے كا كمپيوٹر پروگرام تيار كر ليا گيا

IQNA

سعودی عرب :قرآن كو آسان طريقے سے حفظ كرنے كا كمپيوٹر پروگرام تيار كر ليا گيا

10:43 - May 23, 2007
خبر کا کوڈ: 1547865
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كی محمد بن سعود اسلامی يونيورسٹی كے شعبہ كمپيوٹر كے طلباء نے قرآن كو آسان طريقے سے حفظ كرنے كی غرض سے ايك كمپيوٹر پروگرام مرتب كيا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ait news خبر رساں ايجنسی نے كہا كہ اس منصوبہ كا مقصد جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرتے ہوۓ قرآنی تعليم كو جديد اسلوب كے تحت پيش كرنا ہے
اس پروگرام كے ذريعہ قرآن كے حفاظ تلاوت قرآن اور قرائت كی غلطيوں كو كمپيوٹر كے ذريعہ صحيح كر سكتے ہیں اور اس كے ذريعہ قرآنی متن ٬قرآن كی مشابہ آيات اور ان كا آپس میں باہمی تعلق بھی نماياں كيا جا سكتا ہے جو حفظ قرآن میں معاون ثابت ہو سكتا ہے – نيز اس پروگرام كے ذريعہ شان نزول ٬تفسير ٬ ترجمہ اعجاز علمی قرآن ٬اور قواعد تجويد پر آسانی دسترس حاصل ہو سكتی ہے –
اس پروگرام سے قرآنی تعليم اور حفظ قرآن كے مراحل آسان ہو گۓ ہیں –
نظرات بینندگان
captcha