ايران كے ٫٫ طبی اخلاق ٬٬ كے عنوان پر دوسری عالمی كانفرنس كا اہتمام

IQNA

ايران كے ٫٫ طبی اخلاق ٬٬ كے عنوان پر دوسری عالمی كانفرنس كا اہتمام

10:00 - July 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1561964
فكر و نظر گروپ : ايران كے دارالحكومت تہران میں ماہ نومبر كی ۲۲ تاريخ كو ايران كے طبی اخلاق كے عنوان سے دوسری عالمی كانفرنس منعقد كی جاۓ گی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مركز تحقيقات اخلاق اور تہران كی میڈيكل يونيورسٹی اور وزارت صحت كے تعاون سے یہ كانفرنس منعقد كی جاۓ گی – جس میں طبی اخلاق اور جديد مشتركہ نظريات پر ملك اور بيرون ملك كے دانشور تبادلہ خيال كریں گے – یہ كانفرنس ايرانی ٹيلی ويژن كے بين الاقوامی سنٹر میں منعقد ہو گئی –
اس كانفرنس میں مختلف عناوين پر تحقيقی مضامين پيش كۓ جائیں گے جن میں سے بعض كی طرف اشارہ كيا جا رہا ہے
طبی اخلاق كے بارے میں اسلام اور دوسرے اديان كے نظريات
فلسفہ كے آئينہ میں طبی اخلاق
ايران اور دوسرے ممالك كے طبی اخلاق كے بارے میں نظريات
ڈاكٹر اور بيمار كا رابطہ
راز اور حقيقت گوئی
میڈيكل خطائیں
میڈيكل اخلاق٬ انسان كی ولادت سے پہلے
طبی اخلاق خاص گروپ كے لیے
شائقين اپنے مقالات يكم ستمبر تك اس سائٹ پر ارسال كر سكتے ہیں
http:/icme. Tums . ae . ir
يكم اكتوبر كو قبول ہونے والے مضامين كا اعلان كيا جاۓ گا پھر ان مقالہ نگاروں كو دعوت نامہ بھيجا جاۓ گا –
142001

نظرات بینندگان
captcha