كتاب ٫٫ ظلامہ الزھراء ﴿ سلام اللہ علیھا ﴾ فی روايات اھل السنۃ ٬٬ كی اشاعت

IQNA

كتاب ٫٫ ظلامہ الزھراء ﴿ سلام اللہ علیھا ﴾ فی روايات اھل السنۃ ٬٬ كی اشاعت

10:33 - August 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1570938
فكر و نظر گروپ : صديقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی شخصيت سے متعلق ہونے والے شبھات كے جوابات پر مشتمل كتاب موسسہ كوثر كے محققين كے تعاون سے منظر عام پر آ گئی ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ اس كتاب كے مصنف ٫٫ جناب عبد الحسين الدوخی ٬٬ نے كہا كہ مذكورہ كتاب میں كوشش كی گئی ہے كہ مظلوميت حضرت زھراء سلام اللہ علیھا كو اھل سنت كے بزرگ علماء كی زبانی نقل كيا جاۓ – اور اس كے معتبر حوالے بھی بيان كۓ جائیں – انہوں نے مزيد كہا كہ بعض اھل سنت كا كہنا ہے كہ حضرت زھراء سلام اللہ علیھا كی مظلوميت كا تذكرہ شيعہ كتابوں میں ہے جبكہ یہ تذكرہ اھل سنت كی بہت سی كتابوں میں بھی موجود ہے جسے صحيح مسلم ٬ صحيح بخاری وغيرہ –
اسلامی دانشور نے كہا كہ كتاب كے پہلے باب میں در فاطمہ سلام اللہ علیھا پر ہونے والے حملے كا تذكرہ كيا گيا ہے اور اس پر ہونے والے اعتراضات كو رد كيا گيا ہے اس طرح مزيد بہت سے اعتراضات كا مدلل جواب ديا گيا ہے –
152769

نظرات بینندگان
captcha