بين الاقوامی گروپ:انگلستان ٹی وی چينل نمبر ۴ نے ۱۲ اگست كو اسلام كے خلاف فلم نشر كر كے مسلمانوں كے دينی جذبات كو مجروح كيا هے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے سعودی عرب كی اسلامی خبر رساح ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی هے كه يه فلم مسلمانوں كی دهشت گردی كی حكايت كر تی هے
انهوں نے كها كه افسوس كی بات يه هے كه انگلستان كی پوليس نے بھی اس كا كوئی نوٹس نهیں ليا هے
مخفی نه رهے كه يه فلم پوشيده طور پر اور مسلمانوں كی اجازت كے بغير مسجد میں بنائی گئی هے