بلغارستان كے ۱۵ ساله نوجوان ﴿فردی بھری چيف﴾نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾سے گفتگو كرتے هوئے كها كه قرآنی مقابلوں میں شركت علمی فوائد كے علاوه شركت كرنے والوں كے لئے ايك دوسرے سے آشنائی كا بهترين موقع بھی هے۔
اس بلغاری قاری نے كها كه وه قرآن مجيد حفظ بھی كر رها هے اور چونكه عربی زبان اور بلغاری زبان میں بهت زياده تفاوت هے اس لئے پهلے عربی تلفظ اور مخارج كو ياد كرنا پڑتا هے اور اس كے بعد حفظ قرآن كی نوبت آتی هے۔
فروی چيف نے كها كه میں حفظ كے ساتھ ساتھ بلغاری میں قرآن مجيد كے معانی پر بھی توجه كرتا هوں اور اس سے ميرے قرآن حفظ كرنے كے شوق میں اضافه هوتا هے۔
۱۵۴۷۵۵