ادارہ اوقاف وامور خيریہ قزوين كے تعلقات عامہ كے انچارج نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾سے بات چيت كرتے ھوئے كہا كہ صوبے كی اكثر مساجد اور امام بارگاھوں اور امام زادوں كے حرم میں ناظرہ،تلاوت قرآن كے ساتھ مفاھيم قرآن كی تعليم دی جا رھی ھے۔
انھوں نے قزوين اور تاكستان میں دروس تفسير كی طرف اشارہ كرتے ھوئے كہا كہ ان كلاسوں میں حجج الاسلام بھبودی،درزی،كريمی،عباسی،عابدينی،انصاری جيسے اھم اساتذہ تدريس كے فرائض انجام دے رھے ھیں
جناب قانع نے یہ بھی خبر دی كہ حال حاضر میں قزوين اور اس كے نواحی علاقوں میں ۳۰علمائے كرام دينی معارف كو فروغ دينے میں مشغول ھیں۔
۱۷۲۴۵۲