5 شوال سنہ 60 ہجری كو سفير امام حسين (ع) جناب مسلم بن عقيل (ع) كوفے كے عوام كی دعوت پر نواسۂ رسول (ص) امام حسين (ع) كے لئے بيعت لينے كی غرض سے شہر كوفہ پہنچے ۔آپ كے پہنچنے كی خبر ملتے ہی كوفے كے لوگ دوڑ پڑے اور جناب مسلم نے امام حسين (ع) كا خط جس میں كوفے كے عوام كو بيعت كی دعوت دی گئی تھی پڑھ كر سنايا ،تھوڑے ہی عرصے میں بيعت كرنے والوں كی تعداد 18 ہزار افراد تك پہنچ گئی اس كے بعد جناب مسلم نے وسيع پيمانے پراہل كوفہ كی بيعت كی اطلاع امام حسين (ع) كو دے دی اور كوفيوں كے ساتھ دينے كا اطمينان ہوجانے كے بعد نواسۂ رسول (ص) نے كوفے كا سفر اختيار كيا۔ليكن اہل كوفہ نے ، دشمنان اسلام كے جھوٹے پروپيگنڈے اور اموی حكومت كے گورنر ابن زياد كی دھمكيوں كے تحت اور قتل و غارتگری كے خوف سے امام حسين (ع) كے سفير مسلم بن عقيل كا ساتھ چھوڑديا اوربالآخر انہیں ابن زياد نے 9 ذی الحجہ كو شہيد كرديا ۔