جرمنی:دائیں بازو كی قومی ڈيموكرٹيك پارٹی كی فرانكفورٹ شھر میں مسجد تعمير كرنے پر مخالفت

IQNA

جرمنی:دائیں بازو كی قومی ڈيموكرٹيك پارٹی كی فرانكفورٹ شھر میں مسجد تعمير كرنے پر مخالفت

11:56 - October 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1593910
بين الاقوامی گروپ: مذكورہ پارٹی كے ايك سو سے زائد ممبران نے فرانكفورٹ میں مسجد كی تعمير كے خلاف مظاھرہ كر كے اپنی مخالفت كا اعلان كيا



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے﴿earthtimes﴾ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ مظاھرين نے فرانكفورٹ اور جرمنی كے دوسرے شھروں میں تعمير ھونے والی مساجد پر اپنا ردعمل ظاھر كر كے اس كی مذمت كر رھے تھے۔ وسيع پيمانے پر مظاھرے اس وقت سامنے آئے جب ملك كی مسلم انجمن نے یہ اعلان كيا كہ چند سالوں میں جرمنی میں مساجد كی تعداد میں دوگنا اضافہ ھوگا۔

موصولہ رپورٹ كے مطابق مسلم انجمن نے ابھی تك ۱۸۴ مساجد كی تعمير كی منصوبہ بندی كی ھے جن میں سے اكثر كی تعمير شروع ھو چكی ھے

اس وقت جرمنی میں ۱۵۹ مساجد اور ۲۶۰۰ بيت الصلاة ھیں جبكہ مسلمانوں كی تعداد تين ملين سے بھی زيادہ ھے۔

۱۸۰۳۲۱

نظرات بینندگان
captcha