مراكش : قرآن و سنت كے سائنسی اعجاز پر دوسری عالمی كانفرنس

IQNA

مراكش : قرآن و سنت كے سائنسی اعجاز پر دوسری عالمی كانفرنس

11:21 - October 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1595783
بين الاقوامی گروپ : ۲۷ اكتوبر ۲۰۰۷ ء سے قرآن وسنت كے سائنسی اعجاز پر دوسری عالمی كانفرنس مراكش كے شہر ٫٫ تطوان ٬٬ میں منعقد كی جا رہی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار الوطن نے لكھا ہے كہ اس كانفرنس میں عربی اور اسلامی ممالك سے نامور اسكالرز شريك ہوں گے ۔ جو قرآن كريم كے سائنسی اعجاز پر تجزیہ و تحليل پيش كریں گے اس كانفرنس كے دوسری عناوين میں سائنسی اعجاز پر مشتمل آيات كے طريقہ تحقيق اور تحقيقی نمونے بھی پيش كیے جائیں گے ۔ اس علمی پروگرام كے شركاء میں ٫٫ زغلول النجار ٬٬ مصری محقق ، قطری محقق شيخ عبد اللہ المصلح ، امارات كے نامور اسكالر محمد موسی شريف قابل ذكر ہیں ۔
182515

نظرات بینندگان
captcha