محرّم سنہ 1264 ھ۔ق كو مراكش كے مسلمان شاعر ،كاتب اور وزير ابوعبداللہ محمّد عمراوی فاسی كا انتقال ہوا ۔وہ ابن ادريس كے نام سے معروف ہیں ۔انہوں نے اپنی تعليم كا آغاز حفظ قرآن سے كيا ۔وہ اپنی قابليت كی وجہ سے مراكش كی حكومت میں وزير كے عہدے پر فائز ہوئے ۔ابن ادريس نے الجزائر پر فرانس كی جارحیّت كے خلاف اپنے اشعار كے ذريعے مسلمانوں كو جہاد كی دعوت دی ۔ابن ادريس كے مخالفين نے شازشوں كے ذريعے مراكش كے سلطان كو بغاوتوں كا اصل ذمہ دار ابن ادريس كو سمجھا اور انہیں جيل میں ڈال ديا گيا ۔جيل میں ان كو سخت ايذائیں پہنچائی گئیں ۔جيل سے رہائی كے بعد ابن ادريس نے گوشہ نشينی اختيار كرلی ۔