كتاب ٫٫ روح اللہ الموسوی الخمينی ﴿ ر ح ﴾ ٬٬ كی فارسی اور فرانسيسی زبانوں میں اشاعت

IQNA

كتاب ٫٫ روح اللہ الموسوی الخمينی ﴿ ر ح ﴾ ٬٬ كی فارسی اور فرانسيسی زبانوں میں اشاعت

11:56 - January 31, 2008
خبر کا کوڈ: 1625035
بين الاقوامی گروپ : كتاب ٫٫ روح اللہ الموسوی خمينی رہ ٬٬ فارسی اور فرانسيسی زبانوں میں شائع ہو كر منظر عام میں آ گئی ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں امام خمينی رہ كے سياسی افكار اور ان كی اخلاقی صفات جيسے موضوعات پر بحث كی گئی ہے ۔
اس كے علاوہ كتاب كے دوسرے حصے میں فرانس میں امام خمينی رہ كی زندگی پر ايك نظر ، مختلف اسلامی ممالك كے دانشوروں كے امام خمينی رہ كی شخصيت كے بارے میں نظريات اور اسلامی جمہوریہ ايران كے نظام كی تشكيل میں ان كا كردار جيسے موضوعات كو بيان كيا گيا ہے ۔
یہ كتاب بلدیہ تھران كی كوششوں سے تدوين كی گئی ہے ۔
اس كتاب كے مقدمے میں سيد محمد مہدی طباطبائی نے امام خمينی رح كی شخصيت كے بارے میں لكھا ہے كہ امام خمينی رح ايك مسلمان عالم دين تھے انہوں نے ايرانيوں اور سياسی اور قومی جماعتوں كی حمايت سے ۲۵۰۰ سالہ شہنشاہيت كی بساط لپیٹ كر اس كی جگہ پر اسلامی ڈيمو كريسی نظام كی بنياد ركھی ۔
ياد رہے كہ یہ كتاب ۲ ہزار نسخوں كی تعداد میں شائع كی گئی ہے اور انقلاب اسلامی ايران كی ۲۹ ویں سالگرہ كی مناسبت سے اسے شائع كيا گيا ہے اور اس كتاب كو تھران كے ميئر ڈاكٹر قاليباف كی فرانس میں امام خمينی رح كی اقامت گاہ ٫٫ نوفل لوشاتو ٬٬میں تقرير كے بعد تقسيم كيا جاۓ گا ۔ 217571
نظرات بینندگان
captcha