{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی ﴿ اے ايف پی ﴾ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سوڈان كے مسلمانوں نے خرطوم كی سڑكوں پر كفن پوش مظاہرہ كيا ہے ۔
مظاہرين نے نعرے لگاتے ھوئے سوڈان كی حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ ڈنمارك سے اپنے تعلقات ختم كرے اور ڈنمارك كی مصنوعات كا بھی بائيكاٹ كرے ۔
ياد رہے كہ گذشتہ ہفتے ڈنمارك كے ۱۷ اخبارات نے آزادی بيان كے نام پر پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكے شائع كۓ تھے جس كی وجہ سے پوری دنيا میں مسلمانوں كے اندر غم و غصے كی لہر دوڑ گئی ۔
226003