امارات كے علماء كی غزہ كی پٹی میں اسرائيلی مظاطم پر بين الاقوامی اداروں كی خاموشی پر مذمت

IQNA

امارات كے علماء كی غزہ كی پٹی میں اسرائيلی مظاطم پر بين الاقوامی اداروں كی خاموشی پر مذمت

10:45 - March 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1636538
بين الاقوامی گروپ : امارات كے علماء نے ايك بيانیہ میں مظلوم فلسطينی مسلمانوں كی نسل كشی كی شديد مذمت كی ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے امارات كی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عرب امارات كے سينكڑوں علماء نے ايك مشتركہ بيانیہ میں اعلان كيا ہے كہ غزہ كی پٹی میں اسرائيلی مظالم دنيا كے سامنے ہیں اور غزہ كی پٹی كا محاصرہ كسی بين الاقوامی قانون میں جائز نہیں ہے اور بين الاقوامی اداروں كو چاہیے كہ وہ اس غير انسانی محاصرے كو ختم كروانے میں اپنا كردار ادا كریں اس بيانیہ میں مزيد آيا ہے كہ ہم ايسی دنيا میں زندگی بسر كر رہے ہیں كہ جس میں طاقتور كمزور كے حقوق كو پامال كرتا ہے اور بين الاقوامی ادارے بھی مظلوم اور بے گناہ انسانوں كی حمايت سے ناتوان ہیں اور ان كو اپنے حقوق واپس نہیں دلوا سكتے ۔
امارات كے علماء نے اس بيانیہ كے اختتام پر مظلوم فلسطينيوں كی حمايت كو تمام انسانوں كا فريضہ قرار ديا ۔
231396

نظرات بینندگان
captcha