{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ٫٫ اسلام آن لائن ٬٬ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ دبئی كے ثقافتی سنٹر كے مدير ٫٫ عمر بن سليمان ٬٬ نے ۱۱ مارچ ۲۰۰۸ ء كو متحدہ عرب امارت كی خبر رساں ايجنسی ٫٫ وام ٬٬ كو انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كہ اس ميوزيم كی تعمير امارات كی تاريخ میں ايك اور باب كا اضافہ ہے كہ جس كا مقصد سيرت و كردار پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كا تعارف ہے ۔
امارات كے وزير اعظم شيخ ٫٫ محمد بن رشيد آل مكتوم ٬٬ نے اس ميوزيم كے متعلق گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ یہ ميوزيم پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كی حيات طيبہ میں پيش آنے والے واقعات پر مشتمل ہو گا جيسے ، حضرت محمد كا ازدواج ، آپ كی رسالت كا آغاز ، آپ كی زوجات كی رحلت ، واقعہ معراج ، واقعہ ہجرت ، فتح مكّہ اور آپ كی رحلت ۔
232550