بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق مغربی آذربائيجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام و المسلمين سيد
'' محمد فخری'' نے مغربی دنيا كی طرف سے اسلام كی توھين كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ یہ توھين دنيا میں اسلام كی طاقت اور اسلام كے مقابلے میں استكبار عالم كی ناتوانی پر دليل ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلام كی ترقی اور پيشرفت خدا كی اطاعت كی وجہ سے ہے ۔ قرآنی تعليمات پر عمل كی وجہ سے ہی ايرانی جوانوں نے بہت زيادہ ترقی اور پيشرفت كی ہے۔ ارومیہ كے امام جمعہ نے وضاحت كی كہ ايرانی قوم نے گزشتہ ادوار میں جسطرح استكبار عالم كا مقابلہ كيا ہے اسلامی سماج كے لیے باعث افتخارہے۔
237065