عید غدیر پر حرم امام علی(ع) میں قرآنی محفل+ تصاویر

IQNA

عید غدیر پر حرم امام علی(ع) میں قرآنی محفل+ تصاویر

7:33 - June 04, 2026
خبر کا کوڈ: 3520292
روضۂ مقدس علوی کے دارالقرآن الکریم نے ہفتۂ غدیر کی تقریبات کے سلسلے میں بارگاہِ امیرالمؤمنین حضرت علیؑ میں ایک روح پرور قرآنی محفل کا انعقاد کیا۔

ایکنا نیوز- روضۂ مقدس علوی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ قرآنی محفل پندرہویں ہفتۂ غدیر کی سرگرمیوں کے تحت دارالقرآن الکریم آستان مقدس علوی کے اہتمام سے نجف اشرف میں حرم مطہر امام علیؑ کے صحن میں منعقد ہوئی۔

اس محفل کا مقصد قرآن کریم اور اہل بیتؑ کے باہمی تعلق کو اجاگر کرنا اور عیدِ غدیر کے پیغام کو قرآنی تعلیمات سے جوڑنا تھا۔ اس موقع پر سورۂ مبارکہ مائدہ کی وہ آیات تلاوت کی گئیں جو امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کی ولایت و جانشینی سے متعلق ہیں۔

اس روحانی و قرآنی پروگرام میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ طلبہ اور دارالقرآن الکریم کے مختلف شعبوں نے بھی فعال کردار ادا کیا۔ یہ تقریب معاشرے میں قرآنی ثقافت کے فروغ اور عیدِ غدیر کے مفاہیم و تعلیمات کو عوام کے دلوں میں راسخ کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔

منتظمین کے مطابق اس نوعیت کی قرآنی سرگرمیاں نہ صرف قرآن اور اہل بیتؑ سے وابستگی کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ امتِ مسلمہ میں ولایت، ہدایت اور دینی شعور کے فروغ کا بھی مؤثر ذریعہ ثابت ہوتی ہیں۔/

 

 

4355956

نظرات بینندگان
captcha