بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' نے ايسوسی ایٹڈ پريس كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ پاكستان میں ھالينڈ كے سفارت خانے كے ترجمان نے گزشتہ روز اپنے ايك بيان میں واضح كيا ہے كہ ھالينڈ كے وزير خارجہ نے اسلامی ممالك كے سفراءسے اپنی آخری ملاقات میں اس فلم كے اجرا پرافسوس كا اظہار كيا تھا۔
انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمان ،عيسائی اور تمام مذاہب كے پيروكار ھالينڈ میں صلح وآشتی سے زندگی بسر كرسكتے ھیں اور اديان كی آپس میں كوئی مشكل نہیں ہے بلكہ بعض اوقات مختلف اديان كے پيروكاروں كی طرف سے غلط تعبيرات اختلافات كی موجب بنتی ہیں۔
239007