ازبكستان پارليمنٹ نے اسلام كی توہين كی روك تھام كے لیے عالمی سطح پر قانون پاس كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔

IQNA

ازبكستان پارليمنٹ نے اسلام كی توہين كی روك تھام كے لیے عالمی سطح پر قانون پاس كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔

11:12 - April 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1642836
بين الاقوامی گروپ: مغربی ممالك كی جانب سے اسلام كے اوپر ہونے والے حملوں كی مذمت كرتے ہوئے ازبكستان اسمبلی كے اراكين نے مطالبہ كيا ہے كہ بين الاقوامی سطح پر اسلام كی توہين كی روك تھام كے لئے قانون بنايا جائے۔
بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے سعودی عرب كی عالمی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كھ ازبكستان اسمبلی كے اراكين نے تاشكند اسلامی يونيورسٹی كی ايك میٹنگ میں كہا كہ اس طرح كے اقدامات دينی اور عالمی قوانين كے خلاف ہیں اور یہ بين الاقوامی معاشرے كے لئے ناامنی اور فساد كا سبب بھی ہیں۔ اراكين نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد اور اسلام دشمنوں كی جانب سے ہونے والے اس طرح كے حملے دنيا میں امن وامان اور اقوام كے درميان صلح اورامن وامان كو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
239351

نظرات بینندگان
captcha