ازبكستان كے پارليمنٹ ممبران كا اسلام كی توھين كے خلاف بين الاقوامی قانون بنانے كا مطالبہ

IQNA

ازبكستان كے پارليمنٹ ممبران كا اسلام كی توھين كے خلاف بين الاقوامی قانون بنانے كا مطالبہ

11:49 - April 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1643224
بين الاقوامی گروپ: ازبكستان كی پارليمنٹ كے ممبران نے مغربی ممالك میں اسلام كے خلاف ثقافتی يلغار كی مذمت كرتے ہوئے اس توھين كو روكنے كے لئے بين الاقوامی قانون بنانے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے سعودی عرب كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ازبكستان كی پارليمنٹ كے ممبران نے تاشقند میں اپنے ايك اجلاس میں اعلان كيا ہے كہ یہ توھين آميز اقدامات بين الاقوامی قوانين اور دينی اصولوں كے خلاف ہیں۔ اس اجلاس میں حاضرين نے اس بات پر اتفاق كيا كہ اسلام اور قرآن كے دشمنوں كے توھين آميز اقدامات سے دنيا میں امن و امان كی صورت حال خراب ہو گی اور اقوام كے درميان نفرتیں بڑھیں گی۔
239351

نظرات بینندگان
captcha