بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كے مازندران میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق مازندران كے جامعة القرآن كے مدير ''غلياف'' نے كہا كہ اميد ہے كہ اس سال بھی جامعة القرآن كے زير نظر تربيتی كورس میں ايك ھزار اساتذہ شركت كریں گے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ اس جامعہ القرآن كے دو شعبے ہیں ايك شعبہ بڑوں كے لئے ہے اور دوسرا شعبہ بچوں كے لئے ہے۔ بچوں كے شعبے میں اشارے كی روش پر قرآن مجيد حفظ كرايا جاتا ہے اس كے علاوہ اشعار قرآنی كہانياں اور بچوں كے لئے تفسير قرآن بھی بيان كی جاتی ہے۔ اور بچوں كو بچوں ہی كی زبان میں تعليم دی جاتی ہے۔
240179