امام جمعہ نجف اشرف نے عراق كے سياسی مسائل كے حل كے لئے شيعہ مرجعيت كے كرداركو بہت اہم قرار ديا

IQNA

امام جمعہ نجف اشرف نے عراق كے سياسی مسائل كے حل كے لئے شيعہ مرجعيت كے كرداركو بہت اہم قرار ديا

11:39 - April 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1645407
بين الاقوامی گروپ: نجف اشرف كے امام جمعہ '' سيد صدر الدين قپانچی '' نے عراق میں سياسی بحران كے حل میں عراقی شيعہ مرجعيت كے كردرا كو بہت اہم قرار ديا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا''نےصوت العراق سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سيد صدرالدين قپانچی نے ۱۷ اپريل۲۰۰۸ ء كو عراق كے بابل ڈويژن كے پيش نمازوں سے ملاقات كے دوران كہا كہ عراق میں دينی مرجع اور شيعہ تحريكوں نےسماجی، سياسی اور ثقافتی ميدانوں میں فعال كردار ادا كيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ گزشتہ دور میں دينی مراجع اور شيعہ جماعتیں بعث پارٹی كے دباؤ كی وجہ سے سياسی اور اجتماعی ميدانوں میں اپناكردار ادا نہ كر سكیں۔ جناب سيد صدرالدين قپانچی نے اپنی گفتگو میں اس بات پر زور ديا كہ علم و دانش كو دوسرے موضوعات پر ترجيح دينی چاہیے اور مبلغين اور پيش نماز حضرات كو مفيد علمی مسائل پر گفتگوكرنا چاہیے كریں۔ انھوں نے كہا كہ صحيح انداز خطابت ہی مسلمانوں كی كاميابی اور اسلام كے پھيلنے كا ذريعہ ہے اور اگر دينی مبلغين درست انداز خطابت اپنائیں تو كوئی بھی ان پر غلبہ حاصل نہیں كر سكتا۔
241327
نظرات بینندگان
captcha