امريكہ میں اھانت پر مشتمل ايك نئی كتاب كی اشاعت

IQNA

امريكہ میں اھانت پر مشتمل ايك نئی كتاب كی اشاعت

12:35 - April 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1645442
اعزازی گروپ/ محمد حسين آزاد بخت: نيويارك ڈيلی نيوز نے دو روز قبل یہ خبر شائع كی كھ اس ہفتہ امريكہ میں دين اسلام سے متعلق ايك كتاب كی اشاعت كی جائے گی جس كی جلد پر پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی اھانت آميز تصوير بنائی گئی ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نےشيعہ ان لائن كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ نيويارك ڈيلی نيوز نے اس خبر كی اشاعت كے ساتھ لكھا ھے كہ پيش گوئی كی جاتی ہے كہ اس كتاب كی اشاعت كے ساتھ دنيا بھرمیں ايك ہنگامہ ہو گا۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق كتاب كی جلد كے علاوہ پيغمبر خدا كی چند اھانت آميز تصويریں كتاب كے اندر بھی بنائی گئی ہیں۔ اس كے علاوہ كتاب میں مرتد ''خالد وليد'' كا ايك انٹرويو بھی درج كيا گيا ہے جس میں اس نے اپنے مرتد ہونے كی وجہ بيان كی ہے۔ اخبار كے نقل كے مطابق كتاب كا نام ہے۔ ''why we left islam: former muslims speak out'' ( گزشتھ مسلمانو: كيوں ہم نے دين اسلام كو چھوڑا ہے)۔
242198
نظرات بینندگان
captcha