ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ اھواز آيت اللہ ''موسوی جزائری'' نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس معنوی سرمایھ سے سب كو استفادہ كرنا چاہیے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں مزيد كہا كہ قرآن، زندگی كے لیے چراغ اور دنيا و آخرت میں انسان كی نجات كا ضامن ہے۔ جناب جزائری نے كہا كہ قرآن مجيد اور اس سے مربوط كتابیں اہل علم اور اہل عبادت كا سرمایہ ہیں۔ اھواز كے ادارہ اوقاف و امور خيریہ كےانچارج نےاس نمائش كے انعقاد كا مقصد قرآنی علوم كی ترويج قرار ديا۔
245201