مغربی دنيا میں oic كے وركنگ گروپس كی تشكيل

IQNA

مغربی دنيا میں oic كے وركنگ گروپس كی تشكيل

11:08 - May 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1649212
بين الاقوامی گروپ: بلجيئم آسڑيا اور امريكہ كے دارالحكومتوں میں oic كے وركنگ گروپس تشكيل ديئے گئے ہیں جن كا مقصد ان ممالك كے حكومتی اداروں سے باہمی تعلقات كو فروغ دينا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے پاكستان كی خبررساں ايجنسی '' app '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ oic كے جنرل سيكرٹری '' اكمل الدين احسان اوغلو'' نے بروكسل ، وين اور واشنگٹن میں oic كے وركنگ گروپس تشكيل دينے پر زور ديتے ھوئے كہا ہے كہ ان اقدامات كی وجہ سے اسلامی اور غير اسلامی ممالك كے درميان سماج كو در پيش چيلنجز سے مقابلے كے لیے تعاون كو فروغ ملے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ نيويارك اور جنيوا میں موجود oic كے وركنگ گروپس نے اس تعاون میں اہم كردار ادا كيا ہے۔
247130

نظرات بینندگان
captcha