ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق اس اختتامی تقريب میں ايرانی پارليمنٹ كے سپيكر غلام علی حداد عادل، وزير ثقافت و ارشاد اسلامی '' محمد حسين صفار ہرندی '' كتابوں كی نمائش كے انچارج '' محسن پرويز '' اور علمی و ثقافتی شخصيات شركت كریں گی ۔ یہ تقريب مصلی امام خمينی میں دن كے ۲ بجے منعقد ہو گی۔ اور تقريب میں گزشتہ سال كے ممتاز پبلشرز اور كتابوں كی ۲۱ ویں بين الاقوامی نمائش كے ممتاز پبلشرز كی قدردانی كی جائے گی۔
249311